حکومت پاناما لیکس کے معاملے پر سنجیدہ نہیں ٗاحتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں ٗعمران خان

پیر 27 جون 2016 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاناما لیکس کے معاملے پر سنجیدہ نہیں ٗ معاملے پر ہم عدالت بھی جا چکے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا اس لئے اب احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

(جاری ہے)

بنی گالہ میں بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی پاناما لیکس کے معاملے پر بننے والی کمیٹی سے الگ ہو چکی ہے۔

انہوں نے بھی وزیراعظم سمیت کئی اہم شخصیات کی نا اہلی کیلئے ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ہم پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھا چکے ہیں لیکن حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ڈھتائی کے بعد اب مجبور ہو کر سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی کوئی چارہ نہیں رہا۔ انہوں نے کارکنوں کو عید کے بعد احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :