سپریم کورٹ کا قتل کے مقدمہ میں صلح نامہ کے تحت دیت کی مد میں 16لاکھ روپے کی رقم ادا کرنے پر عمر قید کے ملزم کو بری کرنے کا حکم

پیر 27 جون 2016 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں صلح نامہ کے تحت دیت کی مد میں 16لاکھ روپے کی رقم ادا کرنے پر عمر قید کے ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پیرکو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ملزم کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرملزم کے وکیل میا ں محمد اسلم اور پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت میں پیش ہو کر عدالت کو بتایا کہ فیصل آباد کے رہائشی ملزم منظور نے ایک شخص نوید کو قتل کردیا تھا تاہم بعدازاں دونوں فریق کے درمیان صلح ہوگئی ہے اورمقتول پارٹی کو دیت کی میں 16لاکھ روپے دینے پر متاثرہ خاندان ملزم کو معاف کرنے پر تیار ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کوہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا ہے اسلئے ہم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس پر عدالت نے ملزم کوبری کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

متعلقہ عنوان :