سول ملٹری تعلقات بہت اچھے ہیں، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر ہر ماہ سول فوجی قیادت کی ہوں گی

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 27 جون 2016 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سول ملٹری تعلقات بہت اچھے ہیں، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر ہر ماہ سول ملٹری قیادت کی میٹنگز ہوں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اس وقت سول ملٹری تعلقات انتہائی اچھے ہیں، سمجھ نہیں آتا کہ فوج کا نام آتے ہی کیوں عجیب سی باتیں ہونے لگتی ہیں، چند سیاستدانوں کو کچھ نہیں ملتا تو سیکیورٹی انتظامات پر تنقید شروع کر دیتے ہیں، بہت دل کرتا ہے کہ انہیں آئینہ دیکھاؤں کہ ان کے صوبے میں کیا ہو رہا ہے لیکن اس ایشو پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اس لئے چپ کرجاتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :