حکومت قوم کی محرمیوں کے ازالہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،سردار مہتاب احمد خان

ناکام سیاسی پنڈت سیاست میں زندہ رہنے کیلئے حکومت کی توجہ عوامی مسائل سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں،نومنتخب چیئرمین

پیر 27 جون 2016 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہی عوام کی حکومت ہے اورقوم کی محرمیوں کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، مسلم لیگ(ن) کی حکومت دہشت گردی،مہنگائی ،بے روزگاری اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام بحرانوں پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ ہے اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کوشاں ہے جس کے بہت جلد بہتر ثمرات کی شکل میں اس کے مثبت نتائج قوم کے سامنے ہونگے۔

اپنے بیان میں سردار مہتاب احمد خان نے مزیدکہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت حقیقی معنوں میں پاکستان کو ایک باوقار ،خودمختار اور ناقابل تسخیر ملک بنانے کیلئے جو انقلابی اقدامات کررہی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوامی حکومت سابق حکمرانوں کی بداعمالیوں کے نتیجہ میں پید ہونے والے مسائل اور بحرانوں سے قومہ جذبہ کے تحت نبردآزما ہے ،وہ وقت دور نہیں جب مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا او رعوام خود کو خوشحالی کی طرف گامزن پائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ناکام سیاسی پنڈت سیاست زندہ میں زندہ رہنے کیلئے حکومت کی توجہ عوامی مسائل سے ہٹانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، مگر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا حکومت مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی۔نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو مکمل کرے گی،ملک کو ترقی وخوشحالی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم کو وزیراعظم میاں نوازشریف کیساتھ ایک پلیٹ فارم پر کھڑاہوناگا، ملک کی ترقی میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست عناصر بے نقاب ہونگے ملک کی عوام اب ان لوگوں کی باتوں میں نہیں آئے گی اور نہ ہی ان کو اب برداشت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :