وزیر خزانہ کاعید تعطیلات پربینکوں کی بندش سے عوام کوممکنہ مشکلات کا نوٹس ، سٹیٹ بنک کوچھٹیوں کے دوران 24گھنٹے اے ٹی ایم کی سہولت یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 27 جون 2016 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے ان میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بوجہ عید تعطیلات بینکوں کے بندرہنے سے عوام کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے پیر کو ایک ملاقات کے دوران ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سعید احمد کو اس ضمن میں عوامی خدشات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بینک تعطیلات کے دوران 24گھنٹے اے ٹی ایم کی سہولت کو یقینی بنائیں اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ اے ٹی ایم مشینوں میں وافرکیش موجود ہو۔

علاوہ ازیں تعطیلات سے پہلے بھی تمام بینک عوام کو اپنی رقوم نکلوانے کے لیے مکمل سہولیات مہیا کریں اورتمام عملہ تندہی سے اپنے فرائض انجام دے اور متعلقہ کاؤنٹر پر دفتری اوقات کار کے دوران عملہ کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :