عوام کا بس چلے توحکمرانوں کو گلیوں میں گھسیٹیں، میاں محمود الر شید
کاہنہ میں لوگوں کا وزیر اعلیٰ کی گاڑی روک کر احتجاج ٹریلر ہے فلم ابھی باقی ہے، پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں اسی میں انکی اور ملک کی بھلائی ہے ، ملک کسی مزید اپ سیٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا
پیر 27 جون 2016 21:47
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جون ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں، انہوں نے اپنے اثاثہ جات سے متعلق پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا اور الیکشن کمیشن میں بھی اپنے اصل اثاثے ظاہر نہیں کئے، ملک کی دو بڑی جماعتوں نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کیا لیکن حکمران ٹھس سے مس نہیں ہو رہے اخلاقی طور پر وزیر اعظم کو اقتدار چھوڑ دینا چاہیے۔
پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو نا اہل مشیروں کی باتوں میں آنے کی بجائے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دینا چاہیے اسی میں انکی اور ملک کی بھلائی ہے کیونکہ ملک کسی مزید اپ سیٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایک سوال پر میاں محمود الر شید نے کہا کہ وزیراعلی کی کاہنہ آمد کے موقع پر شہریوں کا احتجاج ٹریلر ہے ابھی فلم باقی ہے، انہوں نے کہا کہ احتجاج اس بات کا عکاس ہے کہ عوام ن لیگ اور ان ڈرامہ باز حکمرانوں سے کس قدر تنگ ہیں، عوام کا بس نہیں چل رہا حکمرانوں کو گلیوں میں گھسیٹیں اور ان سے پوچھیں ہمارے ٹیکس کے پیسوں کے کیسے ضیا ع کیا جار ہا ہے وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر میں دورہ فرماتے ہیں اور پھر پریس ریلیز جاری کرواتے ہیں شہباز شریف کا اچانک دورہ مسافر بس میں بیٹھ کر سفر کیا لوگوں میں گھل مل گئے عوام ان ہی ڈرامہ باز یوں کی وجہ سے ان حکمرانوں سے تنگ ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.