لاہور،دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والا ٹریفک وارڈن سپردخاک

نمازِجنازہ میں چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی شرکت آئی جی پنجاب کی جانب سے مرحوم کی میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی گئی

پیر 27 جون 2016 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جون ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ مرحوم ٹریفک وارڈن طیب ریاض انتہائی محنتی ، دیانتدار اور فرض شناس اہلکار تھا جو سٹی ٹریفک پولیس کیلئے باعثِ فخر تھا۔ سی ٹی او نے گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے ٹریفک وارڈن طیب ریاض کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئی جی پنجاب کی جانب سے مرحوم کی میت پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور چادر چڑہائی۔ سی ٹی او نے مرحوم طیب ریاض کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ہر موقع پر ان کے دکھ سکھ میں شریک رہے گی اور مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طیب ریاض کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جاں بحق ہونے والے ٹریفک وارڈن کو نواں کوٹ تھانہ کے عقب میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔