منڈی بہاوالدین، لالہ پنڈی کے رہائشی جوڑے نے گھر سے بھاگ کر خودکشی کر لی

پیر 27 جون 2016 21:43

منڈی بہاوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) لالہ پنڈی کے رہائشی جوڑا گھر سے بھاگ کر نہر آر کیو میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ سفیان اور 20 سالہ شادی شدہ ادیبہ ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن لڑکی کے لواحقین نے اس کی شادی دوسری جگہ کر دی تھی جس کا دونوں کو رنج تھا۔ عورت کی جہاں پہلے شادی ہوئی تھی وہاں سے بھی طلاق ہو چکی تھی اور اب اس کے گھر والے دوسری جگہ لڑکی کے ماموں زاد سے شادی کرنا چاہتے تھے جس کو ادیبہ پسند نہیں کرتی تھی۔ اس لیے ادیبہ اور سفیان دونوں نے اپنے ہاتھ ایک ساتھ باندھ کر نہر میں چھلانگ کر خودکشی کر لی جن کی نعشوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :