حجرہ شاہ مقیم میں گاڑی کی ٹرالر سے ٹکر،چار افراد جاں بحق

پیر 27 جون 2016 21:39

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) حجرہ شاہ مقیم میں گاڑی کی ٹرالر سے ٹکر،چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چار ون آر اے کا ندیم انصاری،گاؤں اکیس ون آر بی کا ساجد،رینالہ خورد کا ڈاکٹر عبداﷲ اور رفیق اپنے دوست کی دعوت پر گزشتہ روز ا فطاری کرنے اے پی وی گاڑی پر رحیم یار خاں کیلئے نکلے جب وہ جی ٹی روڑ پر محو سفر تھے کہ سامنے سے ٹرالر خوفناک دھماکے سے انکی گاڑی کے ساتھ ٹکرا گیا جسکے نتیجہ میں چاروں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے ،گاڑی تباہ ہو گئی مرنیوالے چاروں نوجواان میڈیسن کے شعبہ سے منسلک بیان کیے گئے ہیں جنکی موت کی خبر نے انکے گھروں میں صفِ ماتم بچھادی۔

متعلقہ عنوان :