امن تباہ کرنے والے ریاست دشمن عناصر کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے تمام سرکاری مشینری کو مل کر کام کرنا چاہیے، کراچی کو محفوظ شہر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیاجائے
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اجلاس سے خطاب
پیر 27 جون 2016 21:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ پر زور دیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کو ایک محفوظ شہر بنانے کے لیے عام لوگوں کو اپنی شکایات اور معلومات باآسانی پہنچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے، امن کو تباہ کرنے والے ریاست دشمن عناصر اور مجرموں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام سرکاری مشینری کو مل کر کام کرنا چاہیے ۔
پیرکو یہاں بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدات اجلاس اجلاس منعقد ہوا جس میں انہیں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو،چیف سیکریٹری،سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ نے شرکت کی،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پولیس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور کراچی کے باسیوں اور باہر سے یہاں آنے والے افرادکے لیے محفوظ شہر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن استعمال کی جائے،عام لوگوں کی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں تک بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ ایس پی اور ڈی آئی جی سطح تک لوگوں کے لیے کھلے دروازے والی پالیسی اپنائی جائے،بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ ہر پندرہ دن پر میڈیا کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں اور عوام کو صوبائی حکومت کی جانب سے شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے،قبل ازیں اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ حالیہ امجد صابری کے قتل اور چیف جسٹس کے بیٹے کے اغوا کے واقعات کو چھوڑ کر اس سے پہلے صورتحال کافی بہتر رہی ہے،انہوں نے بتایا کہ دیہات اور شہروں میں سنگین نوعیت کے جرائم اغوا برائے تاوان کی شرح زیرو ہوگیا ہے،سندھ پولیس نے سانحہ صفورا، شکارپور اور جیکب آباد بم دھماکوں کے کیسز میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ہے،اویس شاہ کے اغوا اور امجد صابری کے قتل کے واقعات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون اور رابطوں سے تفتیش جاری ہے،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ امن کو تباہ کرنے والے ریاست دشمن عناصر اور مجرموں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام سرکاری مشینری کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.