چالیس ایم وی اے ٹرانسفارمر کے نصب ہونے سے بونیر میں بجلی کی وولٹیج ،اوورلوڈنگ اور دیگر مسائل حل ہوجائیں گے ، ٹرانسفارمر کیلئے ممبر قومی اسمبلی شیر آکبر خان اور جماعت اسلامی کے دیگر قیادت نے دن رات ایک کرکے بھرپور کوششیں کئے جو رنگ لے آئے ہیں

ملاکنڈ ماربل ایسوسی ایشن کے صدر عبد الوکیل خان یوسفزئی ،مراد خان اور دیگر کا بیان

پیر 27 جون 2016 21:35

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) ملاکنڈ ماربل ایسوسی ایشن کے صدر عبد الوکیل خان یوسفزئی ،مراد خان اور دیگر نے کہاہے کہ چالیس ایم وی اے ٹرانسفارمر کے نصب ہونے سے بونیر میں بجلی کی وولٹیج ،اوورلوڈنگ اور دیگر مسائل حل ہوجائیں گے ، ٹرانسفارمر کیلئے ممبر قومی اسمبلی شیر آکبر خان اور جماعت اسلامی کے دیگر قیادت نے دن رات ایک کرکے بھرپور کوششیں کئے جو رنگ لے آئے ہیں ،ٹرانسفارمر کی وجہ سے بونیر روشنیوں کا شہر بن جائیگا اور عوام کیلئے بابرکت مہینہ میں باعث خیر بن جائیگا ،بونیر میں موجودماربل کی بڑی انڈسٹری کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بونیر کے 132kvگرڈ اسٹیشن کے دورہ کے موقع پراپنے بیان میں کیا اس موقع پر ارشد اقبال ،ضیاء الرحمان ،مراد خان اور مختلف زونلوں کے رہنماؤں موسیٰ جان ،مطیع اﷲ ،شرویز خان ،حاجی فاروق شاہ ،برکت علی ،خورشید علی خان بھی موجود تھے ،صدر عبد الوکیل خان یوسفزئی نے کہاکہ 132kvگرڈ سٹیشن کیلئے ایم این اے شیر آکبر کی کوششوں سے منظور شدہ نیا 40MVAٹرانسفارمر نصب ہونے سے نہ صرف ماربل انڈسٹری بلکہ علاقہ کے عوام کیلئے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ ہم ایم این اے شیر آکبر خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے بونیر کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیا ،ملاکنڈ ماربل کے صدر نے کہاکہ ٹرانسفارمر دو دن تک نصب ہوجائیگا جن کیلئے ایم این اے شیر اکبر خان نے تمام تر انتظامات مکمل کرلی ہے اور گرڈ انچارج کو مکمل ہدایات جاری کی ہے ۔