کوئٹہ برقی لائنوں کی مرمت ، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی ، کیسکو

پیر 27 جون 2016 21:33

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے لئے 29جون کو کوئٹہ سٹی گرڈ کے سورج گنج بازاراورانڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹاؤن ایکسپریس فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 30جون کو سریاب گرڈ کے انڈسٹریل ، جان محمداورانڈسٹریل گرڈکے نیو۔اولڈ پشتون آباداورپشتون آبادایکسپریس فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :