پشاور،،قرآن وسنت کے نظام کو قائم کئے بغیر وطن عزیز پاکستان میں ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا

پیر 27 جون 2016 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے اندر ہزاروں فہم قرآن کلاسز اور دورہ ٔ ہائے تفسیر کے ذریعے عوام الناس کی تربیت اور تزکیے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار شعبۂ فہم دین جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے ناظم محمد اکرام راہی نے مرکز اسلامی پشاورسے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شعبہ فہم دین کے مدرسین اکثر مقامات پر پُراثر اور روح انگیز خطابات کے ذریعے رمضان المبارک میں لوگوں کو قرآن کریم سمجھارہے ہیں۔

قرآن کے حکومت اور عوام سے عملی تقاضے ہیں ۔ اس کو بالادست قانون قراردیاجائے۔ پاکستان قرآن وسنت کے نظام ہی کے لئے وجود میں آیاتھا اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا راز صرف قرآن وسنت کے عملی نفاذ میں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکمران آئین پاکستان کی رو سے فوراً سے پیشتر قرآن وسنت کو سپریم لاء قراردیں۔ اور رمضان المبارک میں اپنی عوام کی دنیا وآخرت کی بہتری کا سامان کریں۔

متعلقہ عنوان :