قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ٗخواتین کو ہراساں کئے جانے کے خلاف تحفظ کا ترمیمی بل 2014ء زیر غور لایا گیا

مقام کار پر خواتین کو ہراساں کئے جانے کے خلاف تحفظ کے ترمیمی بل 2014ء پر غور،آئندہ اجلاس میں اراکین سے تجاویز طلب

پیر 27 جون 2016 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس پیر کو چیئرمین بابر نواز خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقام کار پر خواتین کو ہراساں کئے جانے کے خلاف تحفظ کا ترمیمی بل 2014ء زیر غور لایا گیا، کمیٹی نے اس پر عیدالفطر کے بعد منعقد ہونے والے آئندہ اجلاس میں اراکین سے تجاویز طلب کر لیں۔

اجلاس میں یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کے درجہ کو یورپی یونین کے انسانی حقوق سے متعلقہ مختلف کنونشنوں پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے خطرات پر بھی غور کیا گیا۔ یورپی یونین کے نمائندہ نے کمیٹی کو جی ایس پی پلس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمیٹی نے یورپی یونین کے نمائندہ سے مختلف سوالات پوچھے اور نمائندہ نے تمام سوالات کا بھرپور جواب دیا۔

(جاری ہے)

ایجنڈا پر موجود دیگر آئٹمز آئندہ اجلاس میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس میں کمیٹی کے اراکین، مختلف بلز کے محرک، بیگم طاہرہ بخاری، ثریا اصغر، کرن حیدر، زہرہ ودود فاطمی، عامرہ خان، ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ، مسرت رفیق مہیسڑ، کشور زہرہ، عالیہ کامران، رمینہ خورشید عالم کے علاوہ یورپی یونین کے قائم مقام سفیر سٹیفنو گھاٹو اور سیکرٹری وزارت انسانی حقوق نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :