بھارت میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا

سیکرٹری خارجہ نے میزائل ٹیکنالوجی کنڑول رجیم پر دستخط کر دیئے

پیر 27 جون 2016 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) بھارت میزائل ٹیکنالوجی کی برآمد پر کنٹرول کرنے والے ممالک کے گروپ میں شامل ہوگیا ہے۔پیر کو سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے میزائل ٹیکنالوجی کنڑول رجیم پر دستخط کیے جس کا مقصد میزائل ٹیکنالوجی کے غیرقانونی پھیلاؤ کو روکنا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے فرانس، ہالینڈ اور لیکسمبرگ کی سفیروں کی موجودگی میں دستخط کے بعد جاری کردہ بیان میں ایم ٹی سی آر کے 34 رکن ممالک کا انڈیا کی شمولیت پر شکریہ ادا کیا گیا بیان میں کہا گیا کہ گروپ میں انڈیا کی 35 ویں ملک کے طور پر رکنیت سے عدم پھیلاؤ کے بین الاقوامی مقاصد کے حصول میں باہمی فائدہ ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایم ٹی سی آر میں شمولیت کو انڈیا کے جوہری توانائی اور میزائل پروگرام کو قانونی حیثیت حاصل ہونے کی جانب ایک قدم قرار دیا جارہا ہے جسے 1998 کے جوہری تجربات کے بعد عالمی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا بھارت نے 2008 میں امریکہ کے ساتھ تاریخی سول جوہری معاہدہ کیا تھا جس کے باعث اسے کچھ جوہری مواد اور ٹیکنالوجی کا حصول ممکن ہوا تھا۔

(جاری ہے)

امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے کے بعد سے انڈیا جوہری مواد کے عدم پھیلاؤ اور ٹیکنالوجی کنٹرول کرنے والے کئی اہم گروپوں میں شمولیت کی کوششیں کر رہا ہے۔بھارت چین کی سخت مخالفت کے باوجود تاحال نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں شمولیت کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :