سپیشل جج سینٹرل کا ابراہیم کوکو نامی برمی باشندے کو 16 سال قید اور شریک ملزمان نوید اور تنویر کو 7,7 سال قید کی سزا کا حکم

پیر 27 جون 2016 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) سپیشل جج سینٹرل نے ابراہیم کوکو نامی برمی باشندے کو 16 سال قید اور شریک ملزمان نوید اور تنویر کو 7,7 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ پیر کو عدالت نے تینوں ملزموں کو قید کی سزا علاوہ 6,6 لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کا حکم بھی دیا ہے۔

(جاری ہے)

ابراہیم کو کو نامی شخص کو تھائی لینڈ میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں 37 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد اسے پاکستان منتقل کرنے کیلئے جعلی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ تیار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو وزارت داخلہ اور دفتر خارجہ کے ملازمین کی ملی بھگت سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :