فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ڈیموں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال جاری کر دی

پیر 27 جون 2016 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ڈیموں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال جاری کر دی ہے اور بتایا ہے کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔نئے اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 47 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پانی کی سطح 1214.00 فٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1502.29 فٹ ریکارڈ ہوئی ہے ٗ پانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار کیوسک اور پانی کا اخراج 1 لاکھ 98 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاو¿ 66ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس پر پانی کا اخراج 2200 کیوسک، مرالہ پر پانی کی آمد 62ہزار500 اور اخراج 27 ہزار 600 کیوسک، چشمہ پر پانی کی آمد 2 لاکھ 59 ہزار 100 اور اخراج 2 لاکھ 32 ہزار 900 کیوسک ، کالاباغ پر پانی کی آمد 2 لاکھ 44 ہزار 300 اور اخراج 2 لاکھ 36 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :