انسداد دہشتگردی ترمیمی ایکٹ 2014 میں مزید دو سال کی توسیع کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 27 جون 2016 21:15

اسلام آباد (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء)انسداد دہشتگردی ترمیمی ایکٹ 2014 میں مزید دو سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی ترمیمی ایکٹ 2014 کی مدت 14جون 2016 کو ختم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ (پوپا) کی مدت 15 جولائی 2016 کو ختم ہو رہی ہے۔ دونوں ایکٹس کی مدت ختم ہونے کے بعد اس میں مزید دو سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سمری وزارت داخلہ کی جانب سے وزیراعظم کوبھجوا دی گئی ہے۔