طور خم کے مقام پر گیٹ کی تنصیب کا دوبارہ شروع ہے بہت جلد گیٹ کی تعمیر مکمل ہوجائے گی ٗ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

پیر 27 جون 2016 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بتا یا گیا ہے کہ طور خم کے مقام پر گیٹ کی تنصیب کا دوبارہ شروع ہے بہت جلد اس گیٹ کی تعمیر مکمل ہوجائے گی ۔پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمٹیی دفاع کا اجلاس کمیٹی کے چیئر پرسن شیخ روحیل اصغر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔

کمیٹی نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (ترمیمی بل 2016) پر غور کیا اور بل منظور کر نے کی سفارش کی۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سب کمیٹی نے سوات میں کینٹونمنٹ کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی اور اس حوالے سے بعض ترامیم پر مشتمل رپورٹ پیش کی ۔کمیٹی کو پاک افغان سرحدی کشیدگی ‘ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔کمیٹی کے ممبران طاہر بشیر چیمہ ‘ اسفند یار بھنڈارہ ‘ سردار محمد شفقت حیات خان ‘ میر دوستان ڈومکی‘لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام رسول ساہی ‘ نواب علی وسیم ‘ ڈاکٹر شریں مزاری ‘ شفقت محود ‘سنجے پیروانی ‘کشور زہرہ اور محمد خان اچکزئی سمیت وزارت دفاع کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :