پاکستان میں کئی طاقتیں کام کر رہی ہیں، مذاکرات کیلیےدیکھنا ہوتا ہے حکومت سے بات کریں یا دوسروں سے: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

muhammad ali محمد علی پیر 27 جون 2016 20:29

نئی دہلی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء) بھارتی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات کیلئے دیکھنا ہوتا ہے کہ آیا وہاں کی حکومت سے کیے جائیں یا کسی اور طاقت سے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ میرے پاکستان جانے اور نوازشریف کو بلانے سے ثابت ہوگیا کہ بھارت کیا چاہتا ہے۔ بھارت ہمیشہ اپنے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ تاہم پاکستان میں کئی طاقتیں کام کر رہی ہیں۔ اس لیے پاکستان سے مذاکرات کرتے وقت دیکھنا پڑتا ہے کہ آیا وہاں کی حکومت سے کیے جائیں یا کسی اور طاقت سے۔