وزیراعلی سندھ کا نامور صوفی گلوگار جمال الدین فقیر کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 27 جون 2016 20:26

وزیراعلی سندھ کا نامور صوفی گلوگار جمال الدین فقیر کے انتقال پر اظہار ..

کراچی ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ کے نامور صوفی گلوکار جمال الدین فقیر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم جمال الدین فقیر کا صوفی گائیگی میں ایک منفرد مقام تھا اور ان کی صوفی کلام کی ترویج کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر عطافرمائے۔

متعلقہ عنوان :