سندھی صوفی فنکار جمال الدین فقیر انتقال کر گئے

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 27 جون 2016 20:11

سندھی صوفی فنکار جمال الدین فقیر انتقال کر گئے

سانگھڑ(آئی پی اے) سندھ کے نامور صوفی فنکار جمال الدین فقیر 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئے مرحوم کافی عرصے سے معدے کے مرض میں مبتلا تھے ، جمال الدعن فقیر کی نماز جنازہ آبائی گاوں بوبی اسٹیشن میں ادا کی گئی جس میں سندھی لینگویج اتھارٹی کے چیرمین سرفراز راجڑ، درگاہ منٹھار فقیر کے سجادہ نشین فقیر محمد بخش ضامن، مانجھی فقیر ، ایس ٹی پی کے صدر جبار جونیجو، نواز کمبھر، منصور میمن سمیت بڑی تعداد میں ان کے مداحوں نے شرکت کی جس کے بعد اسے آبائی قبرستان بوبی اسٹیشن پر واقع اپنے مے خانے میں سپرد خا؛ کر دیا گیا، صوفی جمال الدین فقیر اس وقت سندھ کے سب سے بڑے صوفی فنکار کے طور پر پنچانے جاتے تھے اور مرحوم شھباز قلندر، بھٹ شاھ، سچل سرمست سمیت دنیا کے کئی ملکوں کی صوفی درگاہوں اور پروگرامات میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے تھے، جمال الدین فقیر کو دو بار لطیف ایوارڈ اور ایک بار سچل ایوارڈ بھی مل چکا تھا، مرحوم نے پانچ بیٹیاں اور چار بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

(جاری ہے)

جمال الدین فقیر کے انتقال پر ان کے چاہنے والوں نے شدید غم اور افسوس کی لہر چھائی ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :