حضر ت علی کو کعبہ میں ولادت اور مسجد میں شہاد ت کی سعادت حاصل ہے،علامہ سید ریاض حسین شاہ

دربار رسالت سے حضرت علی المرتضی کو باب العلم کا خطاب عطاء ہوا، وہ آغوش رسالت کے تربیت یافتہ تھے، وہ داماد رسول، فاتح خیبر اور بت شکن ہونے کا اعزاز حاصل ہے،انکا طرز حیات ظلم ، جبر اور کفر کیلئے پیغام موت ہے،مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان

پیر 27 جون 2016 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جون ۔2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حضر ت علی کو کعبہ میں ولادت اور مسجد میں شہاد ت کی سعادت حاصل ہے۔دربار رسالت سے حضرت علی المرتضی کو باب العلم کا خطاب عطاء ہوا۔ حضرت علی المرتضی آغوش رسالت کے تربیت یافتہ تھے۔حضرت علی کوداماد رسول، فاتح خیبر اور بت شکن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

حضر ت علی المرتضیٰ کا طرز حیات ظلم ، جبر اور کفر کیلئے پیغام موت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت علی شیر خدا کے یوم شہاد ت کے موقع پر ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں علم و حکمت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ حضرت علی شیر خدا کی زندگی فضائل و مناقب کا روشن باب ہے۔مسلم حکمران حضرت علی کے طرز خلافت سے رہنمائی حاصل کریں۔ آج بھی عالم کفر حضرت علی کے نام سے لرزاں ہے۔حضرت علی حکمت و دانائی اورشجاعت کے پیکر تھے۔حضور نے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔رسول کریم نے حضرت علی المرتضیٰ کو سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :