دہشتگرد قوم میں مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں،چودھری نثار

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں مگر اسے منطقی انجام کو پہنچانے کیلئے نفسیاتی جنگ جیتنا ہو گی امجد صابری کے قاتلوں تک پہنچیں گے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کو بازیاب کرائیں گے آزاد کشمیر کے الیکشن کو شفاف بنائیں گے فوج کی تعیناتی کے لئے آرمی چیف سے بات کی ہے عید کے فوری بعد وزیر اعظم پاکستان واپس آئیں گے،وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 27 جون 2016 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ دہشتگرد قوم میں مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں مگر اس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے نفسیاتی جنگ جیتنا ہو گی امجد صابری کے قاتلوں تک پہنچیں گے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کو بازیاب کرائیں گے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں علماء کو بھی متحرک کریں گے،فاق تمام صوبوں کی حکومتوں کو سپورٹ کر رہا ہے سیاست نہیں کریں گے اور نہ ہی پوائنٹس سکور کریں گے ،فیصلہ کیا ہے ہرماہ سول ملٹری کی میٹنگ ہو گی ، آزاد کشمیر کے الیکشن کو شفاف بنائیں گے فوج کی تعیناتی کے لئے آرمی چیف سے بات کی ہے عید کے فوری بعد وزیر اعظم پاکستان واپس آئیں گے ۔

وہ پیر کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،وزیر داخلہ نے کہا پاکستان میں 2015 میں دہشتگردی کے واقعات میں 45 فیصد کمی آئی ہے ۔

(جاری ہے)

دہشگردی ، بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کی وارداتوں میں کم ہوئی ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ۔دہشتگردوں کے لئے سیکورٹی ایجنسیز نے زمین تنگ کر دی ہے دہشتگردوں نے آسان اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے ۔

قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہئے دہشتگرد مایوس ہیں دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنانا قوم کو مایوس کرنے کے لئے کرتے ہیں کراچی جیسے بزدلانہ واقعات سے قوم مایوس نہیں ہو گی ۔ آپریشن ضرب عضب میں 490 سے زیادہ شہادتیں ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کو کامیاب سمجھا جاتا ہے اب بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی جاری ہے دشمن سامنے نہیں ہے چھپے ہوئے ہیں اور ہماری آبادی میں چھپے ہوئے ہیں ان دشمنوں میں کئی تعلیم یافتہ ہیں ان کی نشاندہی بھی آسان نہیں ہیں سیکورٹی ایجنسیاں پکڑتی ہیں تو بہت سی رکاوٹیں حائل ہو جاتی ہیں کئی رکاوٹیں ہیں لیکن اس کے باوجود دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم جیت رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ دہشتگرد مایوس ہو کر لاتعلق لوگوں کو ٹارگٹ کرتے ہیں امجد صابری کا قتل اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کا اغواء اس کی ایک کڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پاکستانی قوم کو مایوس ، بددل اور تقسیم کرنا چاہتے ہیں دہشت گرد قوم میں مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں دہشتگردوں کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں مگر اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے نفسیاتی جنگ جیتنا ہو گی انہوں نے کہا کہ شوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہیں دھرنے چاہئے شوشل میڈیا پر کون افواہیں پھیلا رہا ہے کسی کو علم نہیں ہوتا ۔

شوشل میڈیا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں استعمال کرنا ہو گا ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔کراچی کے واقعات سیکورٹی ایجنسیز کے لئے ایک چیلنج ہے انہوں نے کہاکہ قوم کو اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے امریکہ مییں دہشتگردی کے بعد پوری قوم متحد ہو گئی انہوں نے کہا کہ امجد صابری کے قاتلوں تک پہنچیں گے اور چیف جسٹس کے بیٹے کو بھی بازیاب کرائیں گے ۔

دہشتگردی کے حوالے سے سیاست کرنا گناہ کبیرہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات دنیا کے کئی ممالک میں ہوتے ہیں ان واقعات کے خلاف ہمیں متحد ہونا پڑے گا ہمیں ثابت قدمی اور یکجہتی کا پیغام دینا ہو گا ۔ الزام تراشیوں سے سیکیورٹی فورسز کا مورال ڈاؤن ہوتا ہے ۔ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ سندھ پولیس میں 2 ہزار اہلکار بھرتی کرے گی جبکہ دو ہزار ریٹائرڈ فوجی بھرتی کئے جائیں گے سندھ پولیس کی بھرتیوں اور تربیت میں پاکستانی فوج مدد کرے گی ۔

کراچی کو سیف سٹی بنایا جائے گا کیمروں سے لیس کیا جائے گا ۔ فیڈرل کرائم ریکارڈ ڈیٹا بیس بنایا جائے گا ۔ پورے ڈیٹا میں جرائم کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک دشمن کا ہدف ہے اقتصادی راہداری کے تحفظ کے لئے قانون بنانے پر بھی غور ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن ایجنسیوں کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے ۔پاک افغان سرحد پر گیٹ لگانا پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہے ۔

یہ کام مکمل کیا جائے گا افغان کالز روکنے کی واضح پالیسی کے بعد دیں گے بھتہ خوری کی زیادہ کالز افغانستان سے آتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن ومان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے آئی بی نے جتنی مدد کراچی میں کی اتنی پنجاب میں نہیں کی ۔وفاق تمام صوبوں کی حکومتوں کو سپورٹ کر رہا ہے سیاست نہیں کریں گے اور نہ ہی پوائنٹس سکور کریں گے الزام لگانے والے سیاستدانوں کو آئینہ دکھانے کا بہت دل کرتا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں ملک میں یکجہتی قائم ہو انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ ہرماہ سول ملٹری کی میٹنگ ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے الیکشن کو شفاف بنائیں گے فوج کی تعیناتی کے لئے آرمی چیف سے بات کی ہے عید کے فوری بعد وزیر اعظم پاکستان آئیں گے ۔