تشار کپور غیر شادی شدہ ہونے کے باوجود بیٹے کے باپ بن گئے،پوتے کی پیدائش پر دادی داد بھی خوش

پیر 27 جون 2016 19:51

تشار کپور غیر شادی شدہ ہونے کے باوجود بیٹے کے باپ بن گئے،پوتے کی پیدائش ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جون ۔2016ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار تشار کپور نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کردیا ہے جس سے بالی ووڈ انڈسٹری سمیت بھارت بھر میں ہلچل مچ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تشار کپور نے جو کہ غیر شادی شدہ ہیں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے ایک بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ سروگیٹ ماں کے ذریعے ایک بیٹے کے باپ بنے۔

اپنے باپ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد بننے پر بے حد پرجوش ہوں۔انہوں نے اپنے بیٹے کو لکشیا کا نام دیا ہے۔تشار کہتے ہیں کہ لکشیا کی آمد سے میری زندگی خوشیوں سے بھر گئی ہے۔انہوں نے کہا خدا کی قدرت اور جیسلکو ہسپتال کی ماہر میڈیکل ٹیم کی کوششوں نے کئی ایسے افراد کو بہترین موقع فراہم کردیا ہے جواکیلے والدیا والدہ بننا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

’کیا کول ہیں ہم ‘اور ’گول مال ‘بالی ووڈ کامیڈیز سے قہقہوں پر مجبور کرنے والے تشار کے والد ین شوبہا اور جتندر سنگھ بھی اس نئے مہمان کی آمد پر بہت پرجوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی دوسرے پوتے یا پوتی کی آمد پر شاید اس قدر خوش نہ ہوں جتنا ہم اس وقت لکشیا کی آمد پر پرجوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تشار ایک باکمال بیٹا ہے ہمیں امید ہے کہ وہ سمجھدار ی ، محبت اور ذمہ داری سے خود کو ایک بہترین باپ بھی ثابت کرے گا۔۔

متعلقہ عنوان :