جسٹس سید منصور علی شاہ کل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائینگے

پیر 27 جون 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کل( منگل ) کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

قائمقام صدررضا ربانی کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت قانون نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔حلف بردار ی کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہو گی جہاں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ جسٹس سید منصور علی شاہ سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، ہائیکورٹ کے ججز صاحبان اور دیگر شخصیات شریک ہوں گی ۔