جماعت اسلامی میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،مکمل شاہ مہمند

سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جماعت اسلامی کو بدنام کیا جا رہا ہے ، عید کے بعد کرپشن کیخلاف راولپنڈی سے پیدل مارچ کیا جائیگا، ضلعی امیر

پیر 27 جون 2016 19:45

چارسدہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) جماعت اسلامی پی کے 18کے امیر مکمل شاہ مہمند نے کہا ہے کہ پارٹی کے مرکزی امیر سراج الحق کے اپنے ویلج کونسل میں پیپلز پارٹی کے کارکن بھرتی ہوئے ہیں ۔ جماعت اسلامی میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔کرپشن اور ایزی لوڈ دور کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔ چارسدہ میں ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں کمیٹی نے میرٹ کے مطابق تمام بھرتیاں کی ہے ۔

وہ پی کے 18کے یونین کونسلوں کے امراء سے خطاب کر رہے تھے ۔ مکمل شاہ مہمند نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں کرپشن کے خلاف عوامی مہم شروع کی گئی ہے اور عید کے بعد انشاء اﷲ راولپنڈی سے پیدل مارچ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جماعت اسلامی کو بدنام کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خرانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کے خلاف جو الزامات لگائے گئے تھے وہ سب غلط ثابت ہوئے جو کہ حق کی فتح ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بعض عناصر نے چارسدہ میں بھرتیوں کے حوالے سے جماعت اسلامی اور پارٹی کے ضلعی نائب ناظم حاجی مصور شاہ پر کرپشن اور اقرباء پر وری کے الزامات لگائے جو کہ جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور ضلعی نائب ناظم حاجی مصور شاہ کا بھرتیوں سے کوئی واسطہ نہیں بلکہ ڈپٹی کمشنر طاہر ظفر عباسی کی سربراہی میں کمیٹی نے میرٹ کے مطابق تمام بھر تیاں کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے مرکزی امیر سراج الحق کے ویلج کونسل میں پیپلز پارٹی کے لوگ بھر تی ہوئے ہیں مگر اس پر جماعت اسلامی کو کوئی اعتراض نہیں۔ جماعت اسلامی میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔کرپشن اور ایزی لوڈ دور کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :