ٹی او آرز کی تشکیل کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

پیر 27 جون 2016 18:46

اسلام آباد۔27جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹی او آرز کی تشکیل کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹرم آف ریفرنس(ٹی او آرز) کے تعین کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار شاہد اورکزئی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق ٹی او آرز پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کی تعداد 10 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ کمیٹی کی تشکیل قانون کے مطابق نہیں لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :