سپیشل جج سنٹرل کا ضمانت پر رہا ہونے والے ملزم کی مسلسل عدم پیشی پر ضامن کو گرفتار کرنے کا حکم

پیر 27 جون 2016 18:45

اسلام آباد۔27جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء ) سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر نے ضمانت پر رہا ہونے والے ملزم کی مسلسل عدم پیشی پر ضامن کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔پولیس نے ضمانتی کو کمرہ عدالت میں ہتھکڑیاں لگا دیں ۔پیر کو عدالت نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم جہانگیر کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے ملزم جہانگیر کی مسلسل عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کے ضامن کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا جس پر نذاکت نامی ضامن کو کمرہ عدالت میں ہتھکڑیاں لگادی گئیں۔ ملزم کے خلاف2011ء میں ایف آئی نے مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا تھا۔ اس کی ضمانت کیلئے نزاکت نامی شخص نے ضمانتی مچلکے جمع کرائے تھے۔

متعلقہ عنوان :