اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے ڈی جی کو 29جون کو طلب کرلیا

پیر 27 جون 2016 18:45

اسلام آباد۔27جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سعودی عرب سے بھجوائی گئی کھجوریں متعلقہ حکام کے حوالے نہ کرنے کے معاملے پر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے ڈی جی کو 29جون کو طلب کر لیا۔ پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر عبداللہ العفیفی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ڈی جی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔دوران سماعت فاضل جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر ڈی جی پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے ڈی جی نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کو 29 جون کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :