Live Updates

عدالت کا عمران خان کو پانچ ارب روپے ہرجانہ کیس میں آئندہ سماعت پر تحریری جواب داخل کرانے کا حکم

پیر 27 جون 2016 18:45

عدالت کا عمران خان کو پانچ ارب روپے ہرجانہ کیس میں آئندہ سماعت پر تحریری ..

اسلام آباد ۔ 27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ خرم علی خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر پانچ ارب روپے ہرجانہ کیس میں آئندہ سماعت پر انہیں تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا۔پیر کو عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفے ڈار کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران علی مصطفٰی ڈار پر بے بنیاد اور من گھٹرت الزامات عائد کئے ہیں لہٰذا عمران خان معافی مانگتے ہوئے پانچ ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علی مصطفیٰ ڈار کے وکیل بیرسٹر منور اقبال عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے پانامہ لیکس کے حوالے سے پریس کانفرنس میں علی مصطفی ڈار پر بے بنیاد الزامات لگائے،علی مصطفی ڈار پر متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی جائیداد بنانے کا الزام لگایا گیا جو کہ من گھٹرت ہے، عمران خان الزامات پر معافی مانگیں اور پانچ ارب ہرجانہ ادا کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان نے عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔ عدالت نے عمران خان کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :