میاں محمد رمضان کا راجہ ابراہیم کی وفات پر تعزیت کا اظہار

پیر 27 جون 2016 18:44

اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر منیجر میاں محمد رمضان نے پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد ابراہیم کی ناگہانی وفات ہر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہو ئے اُن کی پیشہ وارانہ خد مات کو زبر داست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میاں محمد رمضان نے کہا کہ مر حوم کی لائبریری سائنس کے میدان میں سر انجام دی جا نے والی خد مات کو تادیر یاد رکھا جا ئے گا ، انھوں نے مر حوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دُعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :