وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، چودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ
پیر 27 جون 2016 18:44
اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آبادکے رہنما و ڈپٹی میئر چودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اس وقت پوری قوم کی امیدوں کی آخری کرن ہیں اور اُن کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت پوری ایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کررہی ہے ،حکومتی انقلابی اقدامات کے راستے میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
۔ پیر کواپنے بیان میں چودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا اپنا مشن بنا رکھا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ملک کی ترقی کیلئے عملی کام اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ اپوزیشن نے بلاجواز تنقید اور ترقی کے راستے میں روڑے اٹکانا روش اپنایا ہے۔(جاری ہے)
ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت بجلی کے بحران، بیروزگاری اور معاشی بحران سے ملک کو نکالنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کا رلا رہی ہے، بلاامتیاز خدمت کی بدولت پاکستان کی عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور آئندہ بھی بہتری و معاشی استحکام کی پالیسیوں، فلاح و بہبود اور عوام کی بلاامتیاز خدمت کی بدولت پورے ملک میں برسراقتدار آئیں گے۔
انہون نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا گٹھ جوڑ گذشتہ تین سال کے دوران حاصل کی گئی اقتصادی کامیابیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، جب بھی پاکستان کو اسکی اقتصادی کامیابیوں کے حوالے سے اچھی خبر ملتی ہے تو کچھ عناصر منتخب حکومت کے خلاف سازش شروع کردیتے ہیں اور دھرنوں کی باتیں ہونے لگتی ہیں، ایسے عناصر حکومت کی اقتصادی کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں اور اپنی سیاست بچانے کیلئے ملکی مفادات کے خلاف کام شروع کردیتے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کاساتھ دینا چاہیےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.