پاک سرزمین پارٹی کا لندن میں پہلے رابطہ آفس کا افتتاح

اوورسیز دفاتر کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کیلئے کام کرنا ہے،وفاقی حکومت کو ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کی ضرورت ہے،پاک سرزمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون کا افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 27 جون 2016 18:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی نے لندن میں پہلے رابطہ آفس کا افتتاح کردیا،پاک سرزمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے کہا ہے کہ اوورسیز دفاتر کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کیلئے کام کرنا ہے،وفاقی حکومت کو ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو پاک سرزمین پارٹی نے لندن میں پہلے رابطہ آفس کا افتتاح کردیا،پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما رضاہارون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن آفس کے قیام کے بعد ممبر سازی مہم تیز ہوچکی ہے،اوورسیز دفاتر کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کیلئے کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کے پیغام کو توقعات سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔