ملک میں انسانی حقوق کا روڈ میپ جلد از جلد جاری کیا جائے گا،صوبائی حکومتوں کے تعاون اور ان کی فعال شمولیت کی بدولت آئین میں انسانی حقوق سے متعلق درج تمام اصولوں پر عملدرآمد کرائیں گے، ملک میں انسانی حقوق سے متعلق قوانین میں بہتری کی رفتار سے یورپی یونین مطمئن ہے ، جی ایس پی پلس کی تجارتی مراعات اور اس سے متعلق پاکستان پر عائد ذمہ داریوں سے متعلق یورپی یونین سے مسلسل رابطے میں ہیں

وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی وفاقی وزیرانسانی حقوق کامران مائیکل سے گفتگو

پیر 27 جون 2016 18:36

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کا روڈ میپ جلد از جلد جاری کیا جائے گا،صوبائی حکومتوں کے تعاون اور ان کی فعال شمولیت کی بدولت آئین میں انسانی حقوق سے متعلق درج تمام اصولوں پر عملدرآمد کرائیں گے، ملک میں انسانی حقوق سے متعلق قوانین میں بہتری کی رفتار سے یورپی یونین مطمئن ہے ، جی ایس پی پلس کی تجارتی مراعات اور اس سے متعلق پاکستان پر عائد ذمہ داریوں سے متعلق یورپی یونین سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔

وہ پیر کو وزارت انسانی حقوق کے وزیر کامران مائیکل سے گفتگو کر رہے تھے ۔خرم دستگیر نے کہا کہ انسانی حقوق پر عملدرآمد بیرونی ایجنڈا نہیں بلکہ حکومت پاکستانی آئین میں دئیے گئے اانسانی حقوق پر عملدرآمد کیلئے کاوشیں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان پر عائد ذمہ داریوں کی تکمیل میں وزیر برائے وزارت انسانی حقوق کا کلیدی کردار ہے، حکومت نے انسانی حقوق کی وزارت قائم کی ہے جو تما م صوبوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے اور انھیں انسانی حقوق سے متعلق قوانین کو بہتر کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔

وزارت تجارت اور انسانی حقوق اس سلسلے میں تربیتی ، آگاہی اور تکنیکی پروگراموں کا بھی اجراء کرے گی جس میں متعلقہ صوبائی افسران کی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر کیا جائے گا۔ کامران مائیکل نے بتایا کہ وزارت انسانی حقوق کے سیکرٹری اور افسران ماہ رمضان کے بعد تمام صوبوں کا فرداًفرداًدورہ کریں گے اور صوبائی محکموں اور افسران کوانسانی حقوق سے متعلق قوانین کے اجراء اور ان پر عملدرآمدکی حساسیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :