وزیر اعلی سندھ نے کل سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس چیف منسٹر ہاوس میں طلب کر لیا

اجلاس میں گورنر سندھ ، صوبائی وزرا ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور دیگر سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے اعلی افسران شرکت کریں گے

پیر 27 جون 2016 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کل ( منگل )شام4بجے سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس چیف منسٹر ہاوس میں طلب کر لیا ہے جس میں امن و امان کی صورت حال ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ، اپیکس کمیٹی کے گذشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغوا ، ممتاز قوال امجد صابری کے قتل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال اور اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورنر سندھ ، صوبائی وزرا ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور دیگر سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے اعلی افسران شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :