آئی جی سندھ نے خان پور کے قریب فارم سے دو بھائیوں کے مبینہ اغواُ کا نوٹس لے لیا

پیر 27 جون 2016 18:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) خان پور کے قریب فارم سے دو بھائیوں کے مبینہ اغواُ اور تھانہ اے سیکشن ٹھل کے پولیس افسران اور جوانوں کا وردی کے بجائے مبینہ طور پرسادہ لباس میں فرائض انجام دینے کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی علیحدہ علیحدہ خبر پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سخت نوٹس لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے دونوں خبروں کے مندرجات پر مشتمل تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔انہوں نے مذید ہدایات جاری کیں کہ دونوں بھائیوں کی مبینہ اغواکاروں سے صحیح سلامت بازیابی کے لیئے تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :