شریف خاندان نے جمہوریت کی آڑ میں اپنی آمریت قائم کر رکھی ہے‘غلام محی الدین

پیر 27 جون 2016 18:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل غلام محی الدین نے کہا ہے کہ (ن)لیگ نے تین سالوں مین ملک کو مقروض کرنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں کیا، شریف خاندان نے جمہوریت کی آڑ میں اپنی آمریت قائم کر رکھی ہے،غریب عوام مہنگائی اور لوڈشیدنگ سے سخت تنگ آچکے ہیں، حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے کی طرف جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پارٹی آفس میں سعید ڈار اور ثاقب سلیم بٹ کی قیادت میں ملنے والے کشمیری عوام کے وفد سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی نے ملک کوعالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔ تین سال سے حکومت کو وزیرخارجہ نہیں مل سکا۔ ملک وزیراعظم کے بغیر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا نے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ن لیگ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ کشمیر کی باشعور عوام ن لیگ کو اپنے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی اور ن لیگ سمیت دیگر مفاد پرست عناصر کو عبرت ناک شکست ہوگی۔

متعلقہ عنوان :