عید الفطر کے بعد ایک ہزار نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا شیڈول تیار

پیر 27 جون 2016 17:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے عید الفطر کے بعد ایک ہزار نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا شیڈول تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے گریڈ 18سے گریڈ 19میں ڈاکٹروں کی ترقی کے کیسز محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ارسال کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے ورکنگ شروع کر دی ہے اور عید کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن سے ایک ہزار ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز کو پہلے مرحلے میں دیہی علاقوں میں قائم ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا۔ اس وقت بنیادی مرکز صحت اوررورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹروں کی سینکڑوں اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :