مشیر صحت کا ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال کا دورہ ، مریضوں کی خیریت دریافت کی

خواجہ سلمان رفیق نے ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا ،ہسپتال کے تعمیراتی کام کا معائنہ

پیر 27 جون 2016 17:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے سوموار کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال نارووال کا اچانک دورہ کیا۔مشیر صحت نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا ۔خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال کے ادویات کے سٹورز کی چانچ پڑتال کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او نارووال رفاقت علی ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر خلیل کے علاوہ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی موجود تھے ۔ مشیر صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ناووال کے توسیعی منصوبے کا بھی جائزہ لیا اورتعمیراتی کام کیا معائنہ کیا ۔ مشیر صحت نے تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ۔خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبہ کی ترقی اور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تاریخ ساز بجٹ فراہم کیا ہے جس سے صحت کا شعبہ ترقی کرے گا ۔ سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی اور مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔