اپوزیشن جتنے چاہے ریفرنس دائر کر لے پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا ‘پرویز ملک

اپوزیشن حکومت گرانے کیلئے ہر قسم کے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرنیکی کوشش کررہی ہے ، کامیاب نہیں ہوگی‘رکن اسمبلی

پیر 27 جون 2016 17:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی کی طرف سے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نا اہلی کے لئے درخواست اپنی قیادت کی کرپشن کو چھپاناہے، اپوزیشن جتنے چاہے ریفرنس دائر کر لے پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا،(ن) لیگ کی قیادت کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کو بھی کچھ نہیں ملا تھا، موجودہ اپوزیشن بھی اپنا شوق پورا کرلے،پی ٹی آئی یہ سب اقتدار کے بھوکے ہیں شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے،تاہم ریفرنس کا جب فیصلہ آجائے تو اسے انہیں قبول کرتے ہوئے سیاست سے دستبردار ہو جانا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں افطار ڈنر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری دشمنوں کو کھٹکتا ہے،اپوزیشن یہ جانتی ہے کہ ملک میں جاری تمام پراجیکٹ مکمل ہونے پر 2018ء کے الیکشن میں ان کی سیاست ختم ہو کر رہ جائے گی، اسی لئے اپوزیشن حکومت کو گرانے کے لئے ہر قسم کے غیر جمہوری اور غیر قانون کے حربے استعمال کرنے کی کشش کررہی ہے ، لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے ناکامی ان کا مقدر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں ، انشاء تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ اور مخالفین امیدیں دم توڑ جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :