کراچی میں امن عامہ کی صورتحال تشویشناک ہے،سندھ حکومت عوام کے تحفظ پر توجہ دے، رکن قومی اسمبلی اسد عمر

پیر 27 جون 2016 17:47

اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمرنے کہا ہے کہ کراچی میں امن عامہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،سندھ حکومت کو رینجرز پر نکتہ چینی کی بجائے عوام کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرنی چاہئیے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں عام شہری ہو یا کوئی ممتاز شخصیت کوئی بھی خود کو محفوظ تصور نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو رینجرز کے اختیارات پر نکتہ چینی سے فرصت نہیں، سندھ حکومت کو رینجرز پر نکتہ چینی کی بجائے عوام کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرنی چاہئیے۔