عمرہ کی ادائیگی کے دوران شیخ رشید احمد کے پاؤں میں موچ آگئی

پیر 27 جون 2016 17:47

عمرہ کی ادائیگی کے دوران شیخ رشید احمد کے پاؤں میں موچ آگئی

اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) عمرہ کی ادائیگی کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کے پاؤں میں موچ آگئی، ابتدائی طبی امداد کے بعد معمول کی عبادات شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو مکہ معظمہ میں شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ شدید گرمی اور رش کے باعث وہ گر گئے جس سے ان کے پاؤں میں موچ آگئی۔ مکہ معظمہ سے ٹیلیفون پر اے پی پی سے گفتگو کر تے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے بتا یا کہ ابتدائی طبی امداد اور کچھ آرام کے بعد عمرہ کی ادائیگی اور معمول کی عبادات دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :