رمضان بازار میں سستی اشیاء خوردونوش خریدنے والوں کا ہجوم 24روز میں94لاکھ47ہزار کلو گرام چینی 55روپے کے امدادی نرخ پر فروخت
پیر 27 جون 2016 17:43
لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء ) صوبہ بھر کے 318 رمضان بازاروں میں سستی اشیاء خوردونوش کی وجہ سے عوام کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہاہے۔آٹا، چینی ، چاول سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی فروخت1کروڑ 12لاکھ86ہزار کلو گرام سے زائد ہو چکی ہے ارزاں نرخوں اور امدادی نرخوں پر اشیاء خوردونوش دستیاب ہونے کی وجہ سے خریداری کا رجحان رمضان بازار کی طرف ہے ۔
گزشتہ روزبھی لاکھوں افراد نے رمضان بازروں میں آٹا ، چینی ، پھل ، سبزیاں ، دالیں اور اشیائے صرف کی خریداری کی ۔(جاری ہے)
رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رمضان بازار میں 290روپے کے امدادی نرخ پر دس کلو گرام آٹا کے191474تھیلے فروخت کئے گئے ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں310روپے کے نرخ پر 10کلو گرام آٹے کے2286تھیلے فروخت ہوئے ،620روپے کے امدادی نرخ پر 20کلو گرام کے18372تھیلے فروخت کئے گئے -صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت بھی عروج پر رہی ،55روپے فی کلو گرام کے امدادی نرخ پر گزشتہ روز548810کلو گرام چینی فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ چوبیس روز میں رمضان بازارو ں میں امدادی نرخ پر9447628کلو چینی فروخت کی جا چکی ہے -رمضان بازاروں میں انڈے فی درجن نرخ70روپے رہا-حکومت پنجاب رمضان بازاروں میں مارکیٹ سے 10روپے ارزاں چکن فراہم کر رہی ہے گزشتہ روز186روپے کے امدادی نرخ پر124911کلو گرام چکن فروخت کیا گیا -رمضان بازاروں میں ایگری فیئر پرائس شاپ پر آلو ،پیاز،ٹماٹر،بھنڈی،کریلا،کدو،کیلا،سیب،سفید چنا،مسور ثابت اور چاول ہول سیل نرخ پر فروخت کئے گئے جبکہ کھجوریں ،دال چنا،دال مسور اور دال ماش امدادی نرخ پر فراہم کی گئی -گزشتہ چوبیس روز میں 16اشیائے خوردونوش کی فروخت1کروڑ 12لاکھ86ہزار سے زائدکلو گرام کی ریکارڈ حد تک پہنچ گئی -صوبہ بھر کے 318رمضان بازاروں میں دن کے وسطی اوقات کے بعد شام تک خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے -صوبہ بھر کے1985مدنی دستر خوانوں پر گزشتہ روز173648افراد نے افطاری کی سعادت حاصل کی ،ان میں159140مرد اور14508خواتین شامل ہیں-
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ
-
سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کا دشمنی کی بنا پرقتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہورپولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسی سی پی او لاہور کی زیرنگرانی موٹرسائیکل سواروں میں خونی ڈورسے بچاؤ کیلئے سیفٹی وائرزکی مفت تقسیم
-
لاہور اور اوکاڑہ پولیس کو مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار
-
گندم کی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد حصہ مختلف وجوہات کی بناء پر ضائع ہو جاتا ہے،رپورٹ
-
واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
-
پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے،جام کمال خان
-
این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کردی گئی
-
وزیراعلی پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.