دبئی: اماراتی ائرلائینز نے گرمیوں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پیر 27 جون 2016 17:33

دبئی: اماراتی ائرلائینز نے گرمیوں کے لیے  کرایوں میں کمی کا اعلان کر ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء): اماراتی ائر لائنز نے گرمیوں کے لیے کرایوں کے سپیشل پیکج کا اعلان کر دیا۔ اب اماراتی ائر لائینز کی اکنانومی کلاس کا کرایہ کم سے کم 1,120درہم سے شروع ہوجائے گا ۔ جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ 3,315سے شروع ہو تا ہے۔ جرمن شہر میونخ کے لیئے پرواز کا کرایہ 2,930درہم سے شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ زیورچ کا کرایہ 2,770درہم سے شروع کیا گیا ہے۔ یہ آفر ان مسافروں کو دی جارہی ہے جو 4 جولائی سے پہلے اپنی بکنگ کر والیں گے ۔ اور جولائی سے لیکر ستمبر تک کے عرصے میں سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں گے۔ اسکے علاوہ ان اکنانومی کلاس کے مسافروں کو 30کلوگرام وزن لے جانے کی اجازت ہو گی۔ جبکہ بزنس کلاس کے لیئے 40کلو گرام وزن لے جانے کی اجازت ہو گی۔