شیل اور الائیڈ بینک کے درمیان صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے معاہدہ

معاہدے کے مطابق الائیڈ بینک اس سال ملک بھر میں شیل کی ریٹیل آؤٹ لیٹس میں اے ٹی ایم مشینیں نصب کرے گا

پیر 27 جون 2016 17:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء ) شیل پاکستان اور الائیڈ بینک لمٹیڈ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت الائیڈ بینک شیل کی ریٹیل آؤٹ لیٹس کے احاطہ میں 64 اے ٹی ایم مشینیں نصب کرے گا۔اس اقدام کا مقصد پاکستان بھر میں ریٹیل سائٹس پر صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔اس نئے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے شیل پاکستان کے جنرل منیجر ریٹیل مظہر الدین نے کہا،’’اس نئی شراکت کا مقصد شیل کے ریٹیل اسٹیشنوں پر کسٹمرز کی سہولت میں اضافہ کرنا ہے۔

ہم اپنے کسٹمرز کے وقت کی اہمیت کی کو سمجھتے ہیں اور انہیں روزمرہ کے معمولات انجام دینے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں جن میں اہم ترین محفوظ اور آسان جگہ پر چوبیس گھنٹے بینکاری کے امور کی انجام دہی شامل ہے۔

(جاری ہے)

‘‘الائیڈ بینک کے ای بینکنگ کے گرو پ ہیڈ، فیصل ندیم نے کہا،’’اے بی ایل میں ہمارا مقصد اپنے کسٹمرز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل حل فراہم کرنا اور اپنی خدمات میں مہارت پیدا کرنا ہے۔

شیل کے اسٹیشنوں پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب ہمارے اس عزم کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنے کسٹمرز کو با سہولت، مؤثر اور متبادل بینکاری کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ہم شیل کے ساتھ اپنے اس معاہدے کو نہایت اہمیت دیتے ہیں اور اسے مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔‘‘شیل اپنے کسٹمرز کو جدید ترین انداز میں خدمات فراہم کرنا چاہتا ہے۔ اے بی ایل کے ساتھ شیل کی شراکت اس عزم کا آئینہ دار ہے جس کا مقصد عوام کو بالعموم اور مشترکہ کسٹمرز کو بالخصوص بہترین خدمات کی فراہمی ہے۔

متعلقہ عنوان :