لاہور کی مصروف ترین سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے ذمہ دار ٹریفک وارڈنز غائب

پیر 27 جون 2016 17:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) لاہور کی مصروف ترین سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے ذمہ دار ٹریفک وارڈنز غائب رہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی شملہ پہاڑی اور گردونواح میں شدید ٹریفک جام رہی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگی رہیں۔

ڈیوس روڈ، ایمپرس روڈ، ایجرٹن روڈ اور کوئن میری روڈ سمیت اطراف کی تمام سڑکوں پر شدید ٹریفک جانے ہونے سے روزے کی حالت میں شہری گرمی سے نڈھا ل ، بے حال شدید پریشان نظر آئے جبکہ ٹریفک وارڈنز کہیں نظر نہیں آ رہے تھے۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے ذمہ دار وارڈنز شہریوں کے چالان کرنے کیلئے تو ہر سڑک کی نکڑ پر کھڑے ہوتے ہیں اور بعض جگہوں پر تو ہائیڈ پوائنٹس بھی بنا رکھے ہیں جہاں ڈیوٹی کے دوران آرام کرتے ہیں یا پھر روزہ خوری کا بندوبست کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی رمضان المبارک اختتام کے قریب پہنچا ہے اور عیدالفطر کی آمد آمد ہے تو وارڈنز نے بھی عیدی مہم شروع کر دی ہے اور شہریوں کے جائز و ناجائز چالان کئے جا رہے ہیں لیکن جب ٹریفک کو رواں رکھنے کی بات کی جائے، جو ان کی اصل ذمہ داری بھی ہے، تو یہ مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں اور سڑکوں کے کنارے لاپرواہی سے کھڑے ہو جاتے ہیں یا پھر منظر سے غائب ہی ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :