چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات کی‘ بیٹے کے اغوا پر اظہار افسوس کیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 17:17

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی۔ بیٹے کے اغوا پر اظہار افسوس کیا۔بلاول بھٹو سندھ ہائی کورٹ گئے اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے کے اغوا پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے چیف جسٹس کو بتایا کہ سندھ حکومت کو اویس شاہ کی بازیابی کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور اویس شاہ کی بازیابی کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے ملاقات پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔