چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

پیر 27 جون 2016 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ سے پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ان کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا اور بازیابی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے اویس شاہ کے اغوا پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اویس شاہ کی بازیابی کے لیے سندھ حکومت کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں ۔