تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کی سپریم کونسل کا اجلاس ، پاکستان لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

پیر 27 جون 2016 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کی سپریم کونسل کا اجلاس زیرِ صدارت شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی جامع مسجد رحمة اللعالمین میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری ، خطیب الاسلام علامہ فاروق الحسن ،پیر سید مختار اشرف رضوی ، صاحبزادہ پیر محمد اعجاز اشرفی، پیر سید سرور شاہ ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں 20اگست کو مینارِ پاکستان میں ہونے والی کل پاکستان لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ خطیب اسلام علامہ فاروق الحسن قادری کو ناظم کانفرنس منعقد کیا گیا اور کانفرنس انتظامیہ سے کمیٹی میں صاحبزادہ پیر محمد اعجاز اشرفی، ڈاکٹر آصف، مولانا وحید نور، سید خرم ریاض شاہ، مولانا غلام عباس فیضی، مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی، صاحبزادہ حافظ نعمان، مفتی عابد رضا، مولانا محمدصدیق، مولانا محمد جمیل شرقپوری ودیگر کو ممبر بنایا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان کے ایک سو (100)ممتاز مشائخ عظام اور علماء کرام پر مشتمل سرپرست علماء و مشائخ کونسل کے اسماء گرامی تجویز کئے گئے جس کی توسیع سپریم کونسل کے اگلے اجلاس میں کی جائے گی۔جلاس میں قرارداد کے ذریعہ فیصلہ کیا گیا کہ 27رمضان کو تحریک لبیک یا رسول اللہ کے تمام مراکز میں یومِ نظریہ پاکستان بڑے احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔

اجلاس میں حکومت پر زور دیا گیا وہ 30مارچ کو ناموس رسالت دھرنا اسلام آباد کے معاہدہ پر عملدرآمد کرے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ کا وزارت مذہبی امور کو دیا گیا 15نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرے، آسیہ ملعونہ اور دیگر سزایافتان گستاخان رسول کو بلاتاخیر سزائے موت دی جائے۔معاہدہ کے مطابق سنی علماء اور کارکن پر بنائے گئے تمام مقدمات ختم کئے جائیں اور اسلام شکن ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس منسوخ کیا جائے۔

اسلام اور پاکستان کے دشمن قادیانیوں کو تمام پالیسی ساز اداروں اور کلیدی پوسٹوں سے ہٹایا جائے۔ لاہور کی انتظامیہ کو درخواست دی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ انتظامیہ پنجاب و لاہور اہلسنت و جماعت کی اس ملک گیر کل پاکستان لبیک یا رسول اللہ ﷺکانفرنس کے انتظامات ، سکیورٹی ،ٹریفک کے حوالہ سے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کی سرپرستی کرے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدالطفر کے بعد لاہور میں تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ ورکرز کنونشن ہوگا۔